ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ہندوستانی میڈیا منفی جذبات کو بھڑکا رہا ہے:چینی اخبارنے ہندوستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹنگ کوبتایامنفی

ہندوستانی میڈیا منفی جذبات کو بھڑکا رہا ہے:چینی اخبارنے ہندوستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹنگ کوبتایامنفی

Tue, 16 Aug 2016 11:21:08    S.O. News Service

بیجنگ15اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)چین کے ایک سرکاری اخبار نے دو طرفہ تعلقات میں’’اختلافات‘‘کو توجہ دے کر بیجنگ کے خلاف’’ منفی واکسانے ‘‘کیلئے بھارتی میڈیا کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے آج کہا کہ دونوں فریقوں کے میڈیا کو دونوں ممالک کے درمیان فاصلے پیدا کرنے کی کوششوں کو لے کر متوجہ رہنا چاہئے۔اخبار ’’گلوبل ٹائمز‘‘نے کہا کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے جمعہ کو بھارت کا دورہ کیا۔اس دوران بہت سے ذرائع ابلاغ گروپوں کی رپورٹنگ آئندہ جی -20اوربرکس چوٹی کانفرنسوں کو لے کر دونوں کے درمیان تعاون پر مرکوز رہی۔اخبار نے اپنے ایک اداریے میں کہاکہ بہر حال کچھ بھارتی میڈیا گروپوں نے دوسری طرح سے کوورکیا ’’چین نے بھارت کی این ایس جی کی کوششوں کو روکا، لیکن اب جنوبی چین کے سمندر پر مدد کا خواہش مند‘‘جیسے عنوانات دیئے ہیں۔اس نے کہاکہ بھارتی میڈیا کی جانب سے طویل عرصے سے بھارت چین تعلقات کو لے کر منفی ہوواکھڑا کئے جانے کو دیکھتے ہوئے یہ تصور کرنا مشکل نہیں ہے کہ انہوں نے ہمیشہ کی طرح پھرایساکیا۔انہوں نے اپنی ہمیشہ کی خواہش کے مطابق لوگوں کی توجہ تیارکی لیکن ساتھ ہی چین کے بارے میں بھارتی لوگوں کے خیالات میں منفی تاثرپیداکیا۔اس مضمون میں باہمی مسائل کو حل کرنے کے لئے دونوں حکومتوں کی جانب سے کی جارہی کوششوں کی تعریف بھی کی گئی ہے۔


Share: